عید الفطر کے موقع پر لوئر چترال پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات ۔

چترال (چترال ایکسپریس)ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ کے خصوصی احکامات پر عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر 158 سے زائد مساجد /عبادت گاہوں /عید گاہوں میں نماز عید کے دوران 1106 سیکورٹی اہلکاروں نے ڈیوٹی انجام دی۔

بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ نے پولیس افسران و جوانان کو شاباشی دی ۔

ٹریفک کی روانی کو بلاتعطل جاری رکھنے کے خاطر 50 سے زائد ٹریفک پولیس وارڈن ان ڈیوٹی ہوں گے۔

ٹریفک حادثات کی روک تھام کی خاطر کم سن ڈرائیورز / موٹر سائکلسٹ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

چترال پولیس لوئر کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں والدین سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنے کم سن بچوں ہرگز موٹرسائکل یا گاڑی نہ دیں۔

چترال آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو لوئر چترال پولیس خوش آمدید کہتی ہے۔

تمام مہمان سیاحوں کی رہنمائی اور بہترین سہولیات دینے کے لئے پولیس ٹورسٹ فسلیٹیشن سنٹرز پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

عید کے پرمسرت موقع پر چترال آنے والے مہمان سیاح رہنمائی, سڑکوں اور سیاحتی مقامات کے بارے میں معلومات کے لئے پولیس کنٹرول روم نمبر 0943/412959 یا پولیس ہیلپ لائن نمبر 15 پر رابطہ کریں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔