چترال لوئر، گم ہونے والی بچی کو سٹی پولیس چترال نے تلاش کرکے والدین کو حوالہ کیا*

چترال (چترال ایکسپریس)عیدکے دن ایک چھوٹی بچی جو اپنے والدین سے بچھڑ کر گم ہوگئی تھی جس کی وجہ سے اس کے والدین کافی پریشان تھے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کے اسٹاف نے بچی کو تلاش کرکے بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کیا۔

چترال پولیس کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں والدین سے گزارش کی گئی  کہ وہ عید کے دنوں میں اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں خاص کر بس اڈوں, پارکس, اور دوسرے رش والی جگہوں پر ان کا خاص رکھیں ایسے مقامات پر اکثر بچے والدین سے بچھڑ کر گم ہوجاتے ہے اور والدین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔