ڈی پی اواکرام اللہ اور ڈی سی چترال لوئر محمد علی خان کی ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ ،قیدیوں میں تحائف تقسیم ۔
چترال (چترال ایکسپریس)عید الفطر دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے خوشی اور جشن کا وقت ہے اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ اور ڈپٹی کمشنر محمد علی خان نے ڈسٹرکٹ جیل دنین کا دورہ کرکے قیدیوں کو عید کی مبارکباد دی اور ان میں تحائف تقسیم کیں۔
اس موقع پر ڈی۔پی او لوئر چترال نے کہا کہ مسلمان ایک دوسرے کے بھائی ہے اور بحثیت مسلمان ہم سب لازم ہے کہ ایک دوسرے کے خوشیوں میں شریک ہوں ۔ہمیں جرم سے نفرت ہے مجرم سے نہیں آپ ایک اچھا انسان بننے کی کوشش کریں اور یہاں سے ہنر سیکھ کر زندگی میں ایک اچھا انسان بننے کی کوشش کریں اور بہترین شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں