لوئر چترال پولیس کی کم سن ڈرائیورز /موٹرسائکلسٹ کے خلاف ضلع میں بھرپور مہم جاری
چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ کی خصوصی احکامات پر لوئر چترال میں ممکنہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے خاطر کم سن موٹرسائکلسٹ /ڈرائیورز کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
ضلعی انتظامیہ نے ضلع ہذا میں ایک مہینے کے لئے دفعہ 144 نافذ کیا ہے جس کے تحت ون ویلنگ, ہوائی فائرنگ ,ہلربازی اسلحے کی نمائش اور عوامی مقامات پر لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہے ۔
سٹی پولیس چترال اور دیگر تھانو ں کے ایس۔ایچ۔اوز کی سربراہی میں مختلف مقامات پر ناکے کرکے متعدد کم سن ڈرائیورز اور ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کو تھانہ میں لاکر ان کے والدین کو بلاکر ،آئندہ اپنے کم سن بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل نہ دینے کی نسبت تحریری ضمانت لنے کا سلسلہ جاری ہے
۔ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام ا ڈی پی او لوئر چترال اکرام اللہ نے اپنے ایک پیغام میں تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اپنے کم سن بچوں کو ہرگز گاڑی یا موٹر سائکل چلانے نہ دیں خلاف ورزی کرنے کی صورت میں والدین کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے گی ۔
بچے قوم کا۔مستقبل ہیں ان کی بہترین تربیت کے ساتھ ساتھ قانونی پر عمل در آمد کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ مستقبل میں وہ ملک اور قوم کی بہتر خدمت کرسکیں ۔