موڑکھو اطول میں ایک روزہ ٹوریزم پروموشین کلین اینڈ گرین سیمنارکا انعقاد ۔
اپر چترال(جمشیداحمد) زائنی پاس اسپاٹ کلب کے زیر اہتمام ہندوکش گیسٹ ہاؤس أطول موڑکھو ميں ٹوریزم پروموشن اور کلین اینڈ گرین موڑکہو ایک روزہ سیمینار منعقد ہوئی. جس کی صدارت سابق ممبر تحصیل کونسل غلام سرور نے کی جبکہ مہمان خصوصی چیرمین چیپس رحمت علی جعفر دوست تھے.
سیمنار کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے یوا تلاوت کلام پاک کے بعد شرکاء نے باری باری اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا جس طرح قدیم الایام سے موڑکہو ٹورزم اسپاٹس رہ چکی ہی اسطرح اب بھی اس کو آگے لے جانے کی ضرورت ہے. اس کے لئے سب سے پہلے موڑکہو کو کلین اینڈ گرین موڑکہو بنانا ہماری اولین زمہ داری ہے جس کے لئے زائنی پاس اور ملحقہ علاقوں میں شجر کاری مہم کی ضرورت ہے.سیمینار سے خطاب کرتے ہوۓ لیکچرر اختر علی نے کلائیمیٹ چینج اور گلوبل وارمنگ اور اس کا دنیا ٹورزم پر اثرات سے آگاہ کیا.اس کے بعد مختلف مقررین نے خطاب کیا جن میں مولانا شمس العارفین، عبدالرفیع چیرمین وی سی وریجون ، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر انیس الرحمن ، ضیاء الدین یوتھ کونسلر وی سی وریجون پرنسپل حقانی حاجی گل نواز عزیز الرحمن باری باری اپنے خیالات کااظہار کرکے موڑکھو میں سیاحت کوفروع دینے اور گلوبل ورمنگ سے نمٹنے کے حوالےسے زائنی اسپاٹس کلپ چترال کے ممبروں کے کاوشوں کوسراہا اور زائنی پاس میں منعقد ہونےوالے دیگر سرگرمیوں کے لئے ہرممکن تعاون کی یقین دھانی کرکے آنےوالے سیاحوں کو موڑکھو میں ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کےحوالے سےہرممکن تعاون کی یقین دہانی کی مہماں خصوصی رحمت علی جغفر دوست نے خطاب کرتے ہوئے سیمنار کی تعریف کی اور سیاحت کی فروغ کے لیے موڑکھو زاٸنی پاس اسپارٹس کلپ کی کوشیشوں کو سراہا۔ اس موقع پر مشاعرہ کابھی اہتمام تھا وقت کی نزکت کی وجہ سے مشاعرے کو بھی منسوخ کیاگیا ۔
آخر میں معروف سماجی شخصیت شاہ فورمین راٸیس نے زائنی پاس اسپاٹس کلپ کے ممبراں کی طرف سے علاقے کے معزیزین اور شرکا کا شکریہ ادا کیا صدر محفل سابق کونسلر غلام سرور نے اپنے صدراتی خطاب پیش کی علاقہ اور سیاحت کو پروموٹ کرنے میں علاقے کی نوجوانوں کی کوششوں کو سراہا اور کلپ کے ساتھ تعاون کا اعادہ کیا ۔
بعدآزان زاٸنی پاس اسپاٹس کلپ کے ممبران دیگر مہمانوں کے ہمراہ زاٸنی پاس کا وزٹ کیا۔
۔