کبل سوات سی ٹی ڈی تھانے دھماکے میں چترال پولیس کے دو جوان کنسٹبل شہید اورتین زخمی ہوگئےہیں
چترال ( چترال ایکسپریس ) کبل سوات میں سی ٹی ڈی تھانے میں پیر کی شب دھماکے میں شہید ہونے والوں میں چترال پولیس کے دو جوان کنسٹبل خلیل الرحمن ساکنہ گرم چشمہ اور کنسٹبل فضل رازق ساکنہ اوسیاک دروش بھی شامل ہیں۔ چترال پولیس میں ذرائع کے مطابق دھماکے میں چترال سے تعلق رکھنے والے تین جوان ہیڈ کنسٹبل نظام الحق ساکنہ اویر، کنسٹبل ظاہر احمد ساکنہ ہون اور کنسٹبل اظہر الدین ساکنہ برنس زخمیوں میں بھی شامل ہیں جوکہ سیدو گروپ آف ہاسپٹلز میں زیر علاج ہیں۔ شہید ہونے والے جوانوں کی میت آج منگل کے روز چترال پہنچاکر ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کئے جائیں گے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں