اہلیان لاسپور کا رامان ہرچین پل کی فوری مرمت پر سابق ایم پی اے مولانا ہدایت رحمن کاشکریہ ۔
اپرچترال (چترال ایکسپریس)شاہد علی خان یفتالی ایڈوکیٹ نے بزریعہ آن لائن اخبارسابق ایم پی اے مولانا ہدایت رحمن کی ہدایت پر سی این ڈبلیو کے زیر نگرانی ٹھیکدار ناصر اللہ کے ذریعے رامن ہرچین پل کی فوری مرمت کا کام مکمل کرکے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دینے پر عوام لاسپور کی جانب سے سابق ایم پی اے ,ایکسن سی این ڈبلیو اور ڈسٹرکٹ ایڈمینسٹریش اپر چترال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بروقت ایکشن لیکر رامن پل کی مرمت فوری مکمل کر کے
امدروفت کے بحال کرکے عوام کے مشکلات کو کم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام آئندہ بھی اپنے نمائندوں سے یہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ لاسپور ویلی کے دوسرے مسائل کو بھی اس طرح جلد حل کریں گے ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں