لوئر چترال برنس کے مقام پر اپر چترال کو ملانے والی واحد پُل خستہ حالی شکار ، کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے

چترال(چترال ایکسپریس)لوئر چترال برنس کے مقام پر اپر چترال کو ملانے والی واحد لوہے کی پُل خستہ حالی شکار ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔مذکورہ پل پر روزانہ کے حساب سے سینکڑوں گاڑی گذرتی ہے جس میں دس ویلر سمیت ٹرک اورمسافر بردار گاڑیاں شامل ہیں۔سماجی وسیاسی شخصیت سابق کونسلر شیر حکیم خان نے ذمہ دار اداروں سے مذکورہ پل کی خستہ حالی کا نوٹس لیکر جلد از جلد اس کی مرمت پر کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اُنہوں نے کہا ہے کہ اگر اس پُل کی مرمت پرتوجہ نہ دی گئی تو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا خطرہ موجود ہیں اور پل مہندم ہونے سے چترال ٹو شندور روڈ پر سفر منقطع ہوجائے گا اور اس مقام پر کوئی متبادل روڈ کا بندوبست بھی نہیں۔اس لئے متعلقہ ذمہ دار ادارے فوری اس کا نوٹس لیکر مرمت کاکام شروع کریں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔