ڈی پی اوچترال اکرام اللہ نے سوات بم دھماکے میں زخمی ہونے والے چترال پولیس کے جوان اظہرالدین کی عیادت کی

چترال(چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ نے سی۔ٹی۔ڈی پولیس اسٹیشن کبل سوات بم دھماکے میں زخمی ہونے والے لوئر چترال پولیس کے جوان اظہرالدین کے گھر برنس جاکر ان کی عیادت کی۔اس موقع پر ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر احمد عیسی بھی ان کے ہمراہ موجودتھے

ڈی۔پی۔او لوئر چترال زخمی جوان اظہرالدین کو اب تک فراہم کردہ علاج و معالجہ کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ اظہرالدین عزم وہمت اور شجاعت کے پیکر اور فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے بہترین علاج و معالجہ میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے ۔انشاء اللہ اظہر الدین بہت جلد صحت یاب ہوکر اپنی ذمہ داریوں کو سنبھال لیں گے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے بہادر جوان اظہرالدین نے کہا کہ وہ آئیندہ بھی وطن اور عوام کی سیکورٹی کے خاطر اپنی جان کا پرواہ نہیں کریگا انھوں نے ڈی پی او کی اُن کے گھر عیادت پر آنے پراُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ میرا ہمت اور حوصلہ مزید بلند ہوا ہے اور انشاءاللہ جلد صحتیاب ہوکر اپنی ذمہ داریاں اسی جذبے اور بلند حوصلے سے نبھاوں گا ۔

بعد آزان ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ نے اے ایس آئی رحمت ایوب کے گھر جاکر ان کی عیادت کی۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے اسٹنٹ سب انسپکٹر رحمت ایوب سے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کے لئے دعاء کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔