لیزان کارپوریشن کے زیر اہتمام چترال کے اقلیتی نوجوانوں کے لئے منعقدہ چھ روزہ تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب

چترال ( محکم الدین ) مائینارٹی افئیرز ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواکے مالی تعاون سے لیزان کارپوریشن کے زیر اہتمام چترال میں کالاش اور کرسچن یوتھ کی استعداد کار بڑھانے ،کاروبار و جاب سکلز اور مواقع کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے سلسلے میں چھ روزہ تربیتی پروگرام گذشتہ روز اختتام پذیر ہوا ۔ اختتامی تقریب کےمہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال انور اکبر تھے۔ چھ روزہ تربیتی ورکشاپ میں کیرئیر کونسلنگ ، انٹر پینورشپ ،جاب سکلز کے سیشنز کے ساتھ گروپ ورک کئے گئے ۔ اس تربیتی پروگرام میں تینوں کالاش ویلیز اور چترال شہر سے 70 یوتھ نے حصہ لیا ۔ جن میں 22 خواتین شامل تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مائینارٹی افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر ریاض نے کہا کہ چھ روزہ تربیتی پروگرام کے بعد ایک سمٹ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ اور یوتھ کیلئے مطالعاتی دورہ اور آرٹ کمٹیشن بھی اس پروگرام میں شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہم کوشش کریں گے ۔ کہ چترال میں اقلیتوں کے مسائل ریسرچ کی بنیاد پر اجاگر کریں ۔تاکہ ان کا حل نکالا جا سکے ۔ مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال انور اکبر نے کہا کہ یہ خوشی کا مقام ہے ۔ کہ چترال میں اقلیتوں کی صلاحیتوں اور استعداد کار کو بڑھانے کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ کالاش اور کرسچن کمیونٹی کے نوجوان اس قسم کے پروگرام سے بہت فوائد حاصل کریں گے ۔ انہوں نے کہا  کہ ضلعی انتظامیہ چترال اس سلسلے میں بھر پور تعاون کرے گی ۔ پروگرام کے اختتام پر اقلیتی یوتھ میں سرٹفیکیٹ اور شیلڈ تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر کالاش کونسلر سراوت شاہ نے اقلیتی یوتھ کیلئے تربیتی پروگرام منعقد کرنے پر مائینارٹی افئیرز ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا ۔ اور ضلعی انتظامیہ چترال سے مزید تعاون کی اپیل کی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔