سٹی پولیس چترال کی مختلف کارروائیوں میں بڑی مقدار میں منشیات برامد
چترال(چترال ایکسپریس)انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخواہ پولیس اختر حیات خان, ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے خصوصی احکامات اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال احمد عیسی کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال ایس آئی بلبل حسن اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم مصطفی شاہ ولد رحمت کریم شاہ سکنہ لاوی حال گولدور چترال کے قبضے سے 1434 گرام افیون ،پی اے ایس آئی دیدار علی شاہ اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم احمد رحمن ولد ادبیت خان سکنہ واڑی اپر دیر کے قبضے سے 1055 گرام افیون ۔جبکہ پی اے ایس آئی اضفر عالم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت شک کی بنیاد پر جامع تلاشی لیتے ہوئے ملزم حضرت ولی ولد شیر ولی سکنہ دومون بروز کے قبضے سے 250 گرام چرس برامد کیا۔ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔
لوئر چترال پولیس کا عزم, منشیات سے پاک لوئر چترال