اےڈی سی(فنانس اینڈ پلاننگ) لویر چترال انور اکبر خان کق ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

چترال (چترال ایکسپریس ) ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد علی خان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈی سی(فنانس اینڈ پلاننگ) لویر چترال انور اکبر خان نے ڈسٹرکٹ جیل لویر چترال کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے ہمراہ جیل کے اندر واقع ڈسپنسری کا وزٹ کیا اور جیل میں موجود بیمار قیدیوں کے علاج معالجے کے حوالے سے ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر سے دریافت کیاجبکہ اس موقع پر انہوں نے اسٹاک میں موجود ادویات کا بھی معائنہ کیا۔
ایڈیشنل ڈی سی (فنانس اینڈ پلاننگ) نے قیدیوں کو فراہم کی جانے والی کھانے کا بھی ملاحظہ کیااور جیل حکام کو خصوصی تاکیدکی کہ قیدیوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور خوراک وعلاج معالجے کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت قیدیوں کی فلاح وبہبور پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ وہ معاشرے کا مفید شہری بن کر جیل سے فارغ ہوجائیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔