لوئر چترال پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری۔عشریت پولیس کی بھاری مقدار میں منشیات برآمد

چترال (چترال ایکسپریس)انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخواہ پولیس اختر حیات خان, ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے خصوصی احکامات اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم ,ایس۔ایچ۔او تھانہ عشریت ایس آئی قربان پناہ کی سربراہی میں کنسٹیبل خالد احمد اور ٹیم نے جوائنٹ چیک پوسٹ میرکھنی کے مقام پر ارندو سے چترال کی طرف آتے ہوئے گاڑی از قسم ڈاٹسن کو روک کر تلاشی لینے پر سوختی لکڑیوں کے نیچے چھپایا ہوا 3867 گرام چرس برامد ہوا۔

ملزمان عبدالعلی ولد خلیل سکنہ لنگوربٹ, باغی جان ولد عمارہ خان ,شرف الدین ولد نادر خان, اور رحیم اللہ ولد میرکبات ساکنان ارندو گول کوگرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔