تازہ ترین

محکمہ انفارمیشن سے سینئر افسر کو ڈی جی کے عہدے پر تعینات کیا جائے۔۔۔ظہیر الدین صدر پریس کلب چترال

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے محکمہ انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا میں ڈائرکٹر جنرل کی تقرری کے بارے میں محکمہ کے ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تقرری محکمے کے سینئر افسران کے ساتھ ناانصافی ہے اور اس کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال اس کا مظہر ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اس تقرری کے بارے میں چترال پریس کلب بھی پشاور پریس کلب کے اپنائے ہوئے موقف پر قائم ہے کہ ا س پوسٹ پر ٹیکنیکل افسر کو تعینات کیاجائے جوکہ سب کو قابل قبول ہو۔ انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ کے افسران اور اہلکاران اور صوبہ بھر میں صحافی برادری کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے محکمہ انفارمیشن سے سینئر افسر کو ڈی جی کے عہدے پر تعینات کیا جائے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔