دروش میں آل پارٹیز کی طرف سے سبسڈی گندم فلور ملزکو فراہمی کے خلاف جلسہ

چترال (چترال ایکسپریس  ) بعد از نماز جمہ آل پارٹیز کی جانب سے دروش بازار چوک میں چترال کے سبسڈی کے گندم فلور ملز والوں کو فراہمی کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا جلسے کے مہمان خصوصی امیر جماعت علمائے اسلام چترال سابق ایم پی اے مولانا عبد الرحمن اور صدرمحفل جماعت اسلامی چترال کے امیر مولانا جمشید احمد تھے جبکہ سٹیچ سیکرٹری کے فرائض گرینڈ عوامی جرگہ دروش اور متحدہ عوامی کمیٹی دروش کے صدر ارشاد مکرر نے انجم دی جلسے سے سابق ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ ، سابق ایم پی عبد الرحمن , تحصیل ناظم دروش شہزادہ خالد پرویز  ،مولانا جمشید  ،رہنما مسلم لیگ ن صفت زرین ،محمد وزیر، غازی خان وردگ، صدر علماء ونگ پی پی پی قاری نظام، جاجی محمد شفاء، قاری فضل حق ،سابق ناظم شیشی کوہ سہراب خان ،سابق ناظم شیر محمد ، ،وی سی چرمین اوسیک عمران الملوک ،وی سی تار،قاری جمالی ،سابق کونسلر خوش نواز ملک، صلاح الدین طوفان ،صدر تجار یونین دروش و ضلعی سنیئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف چترال حاجی گل نواز، ثمین ، ممتاز سیاسی وسماجی راہنما عنایت اللہ اسیر وغیرہ نے خطاب کیا مقررین نے متفقہ طور ایک ہی مطالبہ کیا کہ فلو ملز کو غریب چترالیوں کی سبسڈی کے گندم کی فراہمی فوری طور بند کی جائے اول یہ کہ سبسڈی کے گندم چترالیوں کو پنجاب کے ریٹ 57 روپے ملتا ھے پنجاب سے چترال تک کرایہ حکومت آدا کرتاہے یہی گندم جب فلور ملز سے ہوکر اٹا بن آتا ھے تو 150 کلو بنتاھے جو کسی طور پر درست اور جائز نہیں کسی کے زاتی کاروبار کے پچھے مقامی انتظامیہ کا کھڑا ہونا علاقے کے غریب عوام پر ظلم عظیم ھے لہذا فلور ملز کی سہولت کاری اور سبسڈی گندم فراہمی کو مستقل بنیادوں پر بند کیا جائے فلور ملز والے اپنا انتظام خود کرے ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے جس کی تمام تر زمہ داری مقامی انتظامیہ اور محکمہ خوراک پر عائد ہوگی جلسے میں اگلے جمعے تک حکومت کو مہلت دی گئی اگر اگلے جمعے تک مسئلہ نہ ہوا تو جلسے جلوسوں کا ایک لا متناہی سلسلہ شروع کیا جائے گا سب پہلے عشریت کے مقام پر میں شاہراہِ دیر چترال کو بند کر کے احتجاج کیا جائے گا اس کے بعد بڈوگاڑ کے مقام پر نگر فورٹ کے سامنے مین دیر چترال شاہراہِ کو بند کر کے دھرنا دیا جائے گا اسی طرح ارندو سے لیکر گرم چشمہ تک بلکہ اپر چترال بروغل تک احتجاجی جلسوں کا نیٹ ورک پھیلایا جائے گا مقررین اور شرکاء جلسہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جب تک ہمارا مطالبہ منظور نہیں ہوگا ہم جان من تں کی بازی دینے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے آخر میں مولانا جمشید کی صدراتی خطاب اور دعائیہ کلمات کے ساتھ یہ جلسہ اختیتام پذیر ہوا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔