انتظامیہ کی طرف سے ایون کالاش ویلیزروڈ کے آراضی معاوضوں کی آدائیگی کی یقین دہانی ،ایون میں طے شدہ احتجاجی جلسہ ملتوی ۔

چترال ( محکم الدین ) ایون کے عمائدین و آراضی مالکان کا ایک اجلاس زیر صدارت چیرمین ویلج کونسل ون وجیہ الدین وی سی آفس میں منعقد ہوا ۔ جس میں گذشتہ روز ایون کالاش ویلیز روڈ کے زمین معاوضوں کی آدائیگی میں مسلسل تاخیر پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا تھا ۔ کہ انتظامیہ کے تاخیری حربے کے خلاف اتوار 7 مئی 2023 بروز اتوار ایون بازار میں زبردست احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائے گا ۔ اور اگر انتظامیہ نے بروقت مسئلہ حل نہیں کیا ۔ تو مزید غفلت کے نتیجے میں کالاش فیسٹول چلم جوشٹ ( جوشی ) بھی متاثر ہوسکتا ہے ۔ اجلاس میں اس بات کا خیر مقدم کیا گیا ۔ کہ انتظامیہ نے عوام ایون کی مجبوری اور جذبات کا ادراک کیا ۔ اور مزید وقت ضائع کئے بغیر فوری طور پر چیک تقسیم کرنے سے متعلق اشتہار اور سرکلر کے ذریعے عوام ایون و بروز کو اگاہ کیا ہے۔ جو کہ ایک اچھا قدم ہے ۔ اس لئے ان کے مثبت عمل کے جواب میں اتوار کے روز کا احتجاجی جلسہ ملتوی کیا جاتا ہے۔ اجلاس میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا ۔کہ گذشتہ سال ماہ نومبر میں یہ چیک تقسیم ہونے تھے ۔ لیکن انتظامیہ اور متلعلقہ اداروں کی مسلسل غفلت کی وجہ سے تاحال یہ چیک تقسیم نہیں ہوئے ۔ اس لئے مجبورا احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑا ۔ اب اگر انتظامیہ چترال لوئر اس مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ ہے ۔ تو ایون کے لوگ بھر پور تعاون کریں گے ۔ تاہم روڈ کی تعمیر کے حوالے سے کوششیں جاری رہیں گی ۔ اجلاس میں آراضی مالکان سے کہا گیا ۔ کہ 9 مئی بروز منگل اسسٹنٹ کمشنر چترال لوئر کے آفس میں چیکوں کی تقسیم شروع ہو گی ۔ اور روزانہ کی بنیاد پر چالیس سے پچاس آراضی مالکان کو چیک جاری کئے جائیں گے ۔ اس لئے مالکان آراضی 9 مئی کے روز سے دفتری اوقات میں اپنے چیک حاصل کریں ۔اجلاس میں سابق ممبر جندولہ خان ، کونسلر محمدامین ، کونسلر مجاہد ، یوتھ کونسلر صہیب عمر ،حاجی بہادر علی ، سید احمد و دیگر موجود تھے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔