اظہارتشکر از طرف امجد فرید تحصیلدار

چترال (چترال ایکسپریس)امجد فرید تحصیلدار سکنہ بلچ چترال نے ایک بیان کے زریعے تمام بہی خواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ جمعرات سہ پہر 3 بجکر 30 منٹ کو بلچ میں واقع میرے گھر میں حادثاتی آتشزدگی کا المناک واقعہ پیش آیا تھا تاہم اس حادثے میں معجزانہ طور پر میرے خاندان کے سبھی لوگ محفوظ رہیں اور اللہ کے رحم و کرم سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آج میں ان تمام  بہی خواہوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو اس مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔ آپ کے شفیق الفاظ، دعائیں، اور تعاون اس مشکل وقت میں ہمارے لئے باعث تشکر ہیں.

انہوں نے اپنی طرف سے اہلیان بلچ، چترال کے تمام دوستوں اور رشتہ داروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیاہے۔انہوں نے آگ پر قابو پانے کیلئے فوری ردعمل اور بروقت کارروائی کرنے پرریسکیو 1122، ٹی ایم اے چترال، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن چترال، ہاشو فاؤنڈیشن چترال کے تمام اسٹاف، پولیس ڈیپارٹمنٹ چترال، چترال سکاؤٹس کا بھی شکریہ ادا کیا ہے

امجد تحصیلدار نے اپنے اور اپنے خاندان کی طرف سے سب کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا ہے کہ آپ سب کی مکمل تعاون اور ہمدردی کے الفاظ ہمارے مشکل وقت کا سہارہ بنے_ آپ کے تعاون اور ہمدری ناقابل فراموش ہے، اللّٰہ تعالیٰ آپ سب کا حامی و ناصر رہے.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔