تازہ ترین

جماعت اسلامی چترال کے نمائندہ وفد کی یونیورسٹی آف چترال کے وی سی پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ سے ملاقات

چترال (نمائندہ چترال ) جماعت اسلامی لویر چترال کا نمائندہ وفد سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ اور ضلعی سیکرٹری وجیہہ الدین پر مشتمل ضلعی امیر مولانا جمشید احمد کی قیادت میں یونیورسٹی آف چترال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے یونیورسٹی میں ٹیچنگ ، منسٹیریل اور کلاس فور اسٹاف کی تقرری کے بارے میں اپنی تجاویز اورتحفظات سے آگاہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق وفد نے وی سی کو تجویز پیش کی کہ منسٹیریل اسٹاف کی تقرری میں صرف مقامی افراد ہی کی تقرری عمل میں لائی جائے اور مستقلی کے عمل میں موجودہ اسٹاف کو ترجیح دی جائے جبکہ غیر مقامی افراد کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے ۔ کلاس فور ملازمین کے بارے میں بھی موجودہ اسٹاف کو مستقل کئے جائیں اور باقی ماندہ آسامیاں ان کو دے دئے جائیں جنہوں نے یونیورسٹی کے لئے زمین دی ہیں ۔ انہوں نے ٹیچنگ اسٹاف کے معاملے میں بھی یہی طریقہ کار اپنانے کی تجویز پیش کی ۔ انہوں نے وی سی پر واضح کیا کہ غیر مقامی افراد کو دوسرے اضلاع سے یہاں لائے جانے پر سخت عوامی ردعمل کا مظاہرہ ہوگا۔
وی سی نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے تجاویز پر سنجیدگی سے غور کرنے کے بعد عملدرآمد یقینی بنائی جائے گی ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔