
ڈی ایس پی کے رینک میں ترقی پانے والے سجاد حسین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔
چترال(چترال ایکسپریس)سجاد حسین کی ڈپٹی سپرٹنڈنٹ اف پولیس کے رینک میں ترقی ہو گئی ہے۔
ترقی پانے والے آفیسر سجاد حسین کے اعزاز میں ڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترل میں خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا
۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ اور ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر احمد عیسی نے
ترقی پانے والے آفیسر سجاد حسین کو ڈی۔ایس۔پی۔رینک کے بیجیز لگائے۔
خصوصی پروگرم میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ,ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر احمد عیسی, انچارچ ایلیٹ فورس اکبر عزیز,
انچارچ ڈی۔ایس۔بی ایس آئی امان اللہ, منسٹریل اسٹاف اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔
انسپکٹر رینک سے ڈی۔ایس۔پی۔رینک میں ترقی پانے والے آفیسر سجاد حسین کا شمار لوئر چترال پولیس کے انتہائی قابل اور فرض شناس آفسروں میں ہوتا ہے ڈی۔ایس۔پی سجاد حسین آج بحثیت ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیں گے۔
