اپر چترال افسوس ناک حادثہ* اوی لشٹ دریا کنارے ( شوتار)جھیل سے تین بچوں کی نعشیں برآمد
اپرچترال(چترال ایکسپریس)*اپر چترال افسوس ناک حادثہ* اپرچترال اوی لشٹ شوتار دریا کنارے جھیل سے تین بچوں کی نعشیں برآمد ہوئی ہے۔۔اپر چترال بونی بمقام شوتار اوی لشٹ شوتار میں دریا کے ساتھ جھیل میں تین بچوں کی نعشوں کی اطلاع ریسکیو1122 کو ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیم نے سرچ اپریشن کرکے تینوں ڈیڈباڈیز کوجھیل سے برآمد کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی منتقل کر دیاگیا ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق تینوں بچے جو آپس میں دوست بتائے جارہے ہیں سیر و تفریح کے غرض سے دریا کے کنارے جھیل پر گئےتھے، واپس نہ ہونے اور تلاش کرنے پر تینوں کے کپڑے جھیل کے کنارے دکھائی دئیے، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیم نے تینوں نعشوں کو جھیل سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے
ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی اپر چترال منتقل کردیاگیا،
تینوں بچوں کی عمریں 13،14،15 سال کے قریب بتائی جارہی ہیں.
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں