چترال لوئرمیں پاک فوج اور پاک آرمی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کاانعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) لوئر چترال میں تجار یونین چترال, ٹرانسپورٹ یونین چترال ، علماء اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ،پاک آرمی کے بارے میں جاری منفی پروپیگنڈا کے خلاف، اور لوگوں اور مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے پاک فوج کی خدمات اور قربانیوں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا۔اور کہا کہ ملک میں حالیہ واقعات میں جس طرح شر پسندوں نے ملک اور خاص طور پر پاکستان آرمی کو نقصان پہنچایا ہے اس کی پر زور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔اور جس طرح آرمی کے افسران اور جوانوں نے اس سارے واقعے کو برداشت کیا اور صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا اس پر پاکستان آرمی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔
حاظرین نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا کر اپنے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔