یونیورسٹی آف چترال میں کاروان سکالرشپ چیک تقسیم کرنے کی تقریب
چترال (چترال ایکسپریس)یونیورسٹی آف چترال میں کاروان سکالرشپ چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ یونیورسٹی آف چترال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے 10 مستحق طلباء میں کاروان سکالرشپ کے چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے پرووسٹ ڈاکٹر تاج الدین شرار بھی موجود تھے۔
وائس چانسلر نے یونیورسٹی آف چترال میں مستحق طلباء کو وظائف کی فراہمی میں فراخدلی سے تعاون کرنے پرکاروان فاؤنڈیشن کے صدر اور ایگزیکٹو باڈی کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے طلباء کو اپنی پڑھائی پر توجہ دینے کی ترغیب دی اور یقین دلایا کہ مستقبل میں بھی مستحق طلباء کو وظائف فراہم کئے جائیں گے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں