جماعت اسلامی آپر چترال کے زیر اہتمام حالیہ کمر توڑ مہنگاٸی اور گندم کی قیمت میں اضافے کے خلاف وریجون موڑکھو میں جلسہ اور ریلی۔
اپر چترال (جمشیداحمد) حالیہ کمر توڑ مہنگاٸی اور گندم کی قیمت میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی اپر چترال کے زیراہتمام مولانا جاوید حسین کی قیادت میں اپر چترال موڑکھو کے ہیڈکوراٹر وریجون میں ایک احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گٸی جس میں عوام کی بہت بڑی تعداد مختلف جگہوں سے ریلیوں کی شکل میں ڑایبہتی بازار پہنچی اور ریلی جلسے کی شکل اختیار کی۔
احتجاجی مظاہریں سے خطاب کرتے ہوۓ مقررین نے حکومت کی طرف سے گندم کی قیمت میں نا جاٸز اضافے کو عوام پر سراسر ظلم اور ناانصافی قرار دیااور گندم کی قیمت میں اضافہ پر نظر ثانی کرنے اور اس ظالمانہ فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا
امیر جماعت اسلامی آپر چترال مولانا جاوید حسین نے مظاہریں سے خطاب کرتے ہوۓکہا کہ
اگر یہ ظالمانہ فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو احتجاج کا یہ سلسلہ جاری رہےگا اور صوبہ لیول تک اس کو پھیلا کر مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیا جاۓ گا۔دیگر مقرریں میں تحصیل امیر اسد الرحمن، سابق کونسلرعبدالباقی ، شیر حبیب چیرمین وی سی سہت ،مولوی گل شاہ ،مولانا شمس العارفين ودیگر نے خطاب کیا۔