سید آباد کے مقام پرچترال سمارٹ ہومزکے نام سے اپنی نوعیت کی پہلی ٹاؤن شپ اسکیم کا باضابطہ افتتاح

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال شہر کے قریب پشاور روڈ میں واقع سید آباد کے پر فضا مقام پرچترال سمارٹ ہومزکے نام سے اپنی نوعیت کی پہلی ٹاؤن شپ اسکیم کا باضابطہ افتتاح ہوا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر افراد شریک ہوئے۔ معروف عالم دین مولانا خلیق الزماں نے مہمان خصوصی اور اے این پی کے رہنما سید مظفر جان نے صدر محفل کی حیثیت سے فیتہ کاٹنے کے بعد دعا سے اسکیم کا افتتاح کیا۔ یہ اسکیم چترال کے معروف سیاسی و کاروباری شخصیت حاجی سلطان اورگرین مارکیٹنک اینڈ ڈویلپرز کا مشترکہ منصوبہ ہے۔جو کالاش ویلی کے گیٹ وے پر واقع علاقے میں لوگوں کو گھر بنانے کے شوقین افراد کے خوابوں کو پورا کرتا ہے۔ حاجی سلطان نے منصوبے کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ماہر ارکیٹکچرز نے تین، پانچ اور سات مرلوں اور ایک کنال کے پلاٹ آسان اقساط پر لوگوں کو مہیا کرنے اور رہائشی بنگلوں کا بہترین ڈیزائن تیار کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرین مارکیٹنک میں کام کرنے والے سب کا تعلق چترال سے ہیں۔گرین مارکیٹنک اینڈ ڈویلپرز کے منصوبے اسلام آباد، پشاور اور نوشہرہ میں جاری ہیں۔ جبکہ چترال میں  ہمارے منچترال سمارٹ ہومز اور دروش میں جاپان ٹاور ہمارے منصوبوں پر کام جاری ہے جہان جدید طرز کے رہائشی اور کمرشل پلاٹ موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ چترال کا اکثر علاقہ سیلاب زدہ ہے چترال کے باسیوں پر فرض ہے کہ سنگلاخ پہاڑوں اور سیلاب زدہ علاقے کو خوبصورت بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔اورہم نے چترال کی خوبصورتی کے لئے مذکورہ پراجیکٹ کا آغاز کیا۔اُنہوں نے گرین مارکیٹنگ اینڈ ڈویلپرز کے منیجمنٹ ٹیم کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خصوصی کاوشوں سے میرا یہ خواب پورا ہوا۔اُنہوں نے انجینئرنگ اسٹاف اور پراجیکٹ میں شامل نوجوانوں کا بھی خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے سید آباد کی خوبصورتی اور ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر سید مظفر جان اور خالد جان کی کردار کی تعارف کی۔اُنہوں نے کہا سید آباد میں ایل پی گیس پلانٹ،بسکٹ اور دوائی کاکارخانہ بن گیا ہے کریش پلانٹ،اسٹیدیم موجود ہے اور مستقبل میں یہاں یونیورسٹی کی قیام کا بھی قوی اُمید موجود ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ اسکیم بالکل مین روڈکے قریب ہونے کی وجہ سے چترال آنے جانے والوں کے لئے انتہائی آسان ہیں۔اُنہوں نے سعادت خاندان(جان فیملی) کی طرف سے خصوصی تعاون پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔
مہمان خصوصی خطیب خلیق الزمان نے حاجی سلطان کی طرف سے پروگرام میں شرکت کے لئے دعوت دینے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے سید مظفر جان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسا دور تھا کہ جب ہم اس علاقے سے گزرتے تھے تو ہمیں خوف محسوس ہوتا تھا۔اور اب یہ علاقہ سید مظفر جان کی خصوصی محنت سے جنت نما بن گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بعض کام جو دنیاوی لحاظ سے ہوتی ہے اس کے لئے اللہ تعالیٰ اجر کریم عطا کرتا ہے۔ان میں بنجر زمین کو آباد کرنا،میدان اور جنگل میں شجرکاری کرنا، اور اپنے گھر میں میوہ دار پودے لگانا شامل ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اللہ پاک کا انتہائی کرم ہے کہ ہم سب کو چترال جیسے پُرامن علاقے میں پیدا کیا۔اُنہوں نے حاجی سلطان کی طرف سے علاقے میں ہاؤسنگ اسکیم کے منصوبے کو انتہائی اہم قرار دیااور اپنی طرف سے اس پراجیکٹ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔اُنہوں نے حاجی سلطان سے گزارش کی کہ وہ اس کو کام کوکاروبار نہ سمجھے بلکہ جو کام ہم کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی کریمﷺ کے طریقے سے سرانجام دیں۔اُنہوں نے کہا موجودہ زمانے میں کاروبار کی بہت اہمیت ہے۔اپنے مال کو محفوظ کرنے کے لئے بینکاری سے اہم کاروبار ہے اور کاروبار سے بھی اہم پراپرٹی کی خرید ہے۔اسلئے اپنے سرمایہ کو محفوظ بنانے کے لئے پراپرٹی خریدنے کی طرف توجہ دیں۔اُنہوں نے ہاؤسنگ منصوبے پر اپنی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے چترال کے عوام کے لئے ایک تحفہ قرار دیا۔
مہمان خصوصی سید مظفرجان نے اپنے مختصر خطاب میں اس پراجیکٹ کی کامیابی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنے طرف سے علاقے میں ایک پارک بنانے کا بھی اعلان کیا۔
سید خالد جان نے جان فیملی کی طرف سے سید آباد کے لئے انتہائی قیمتی پراجیکٹ کے انعقاد پر حاجی سلطان اور گرین مارکیٹنگ اینڈ ڈویلپرزکے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس پراجیکٹ کا انعقاد سید آباد اور اُن کے باسیوں کے ساتھ ساتھ پورے چترال کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار ہے۔اُنہوں نے جان فیملی کی طرف سے اور سید آباد کی اہلیان کی طرف سے کامیاب منصوبے کے آغاز پر حاجی سلطان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔اُنہوں نے اُمید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پراجیکٹ نہ صرف سیدآباد کے لئے بہتری کا ذریعہ بلکہ پورے خطے اورعلاقے کے مکینوں کے لئے ایک بیش بہا فائدے کا سبب ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ ا بھی تک چترال ایک بہترین سوسائیٹی سے محروم تھا لیکن حاجی سلطان اور گرین مارکیٹنگ اینڈ ڈویلپر کی کوششوں کی وجہ سے ہمارا یہ خواب جلد ہی شرمندہ تعبیر ہونے والا ہے۔
تقریب سے اپنے مختصر خطاب میں پروفیسر توفیق جان نے حاجی سلطان کی کام کو چترال کی تاریخ میں قابل تعریف اقدام قرار دیا۔اُنہوں نے کہا کہ حاجی سلطان ایک خوش قسمت انسان ہے حاجی سلطان نے جس اسٹیج پر مذکورہ کام کا آغاز کیا وہ اپنے فائدے کے لئے نہیں بلکہ علاقے کی ترقی کے لئے یہ کام سرانجام دیا۔اب اس منصوبے کوکامیاب کرنا،اُس کے ساتھ مدد کی ضرورت پڑنے پر اس کی مدد کرناہم سب چترالیوں پرفرض ہے۔اُنہوں نے یقین دلایا کہ ہم اپنی طرف سے اُن کے ساتھ بھرپور مدد کرینگے۔
چترال چمبراف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے ڈاکٹر نذیر احمد نے اس منصوبے کی اہمیت پرروشنی ڈالی اور اس کی کامیابی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سی ای او گرین مارکیٹنگ اینڈ ڈویلپرز اقبال الدین نے ادارہ ہذا کی طرف سے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

پراجیکٹ اور ناؤ ارکیٹک کی طرف سے شاہد حیدر اور سیف بن قیوم نے پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

تقریب کے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض نورالہدیٰ یفتالی نے سرانجام دیے۔

تقریب کے اختتام پر اسٹاف میں تعریفی شلیڈ تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔