یونیورسٹی آف چترال کے طلباء کے لیے سی ایس ایس اور پی ایم ایس کی تیاری کے سیشن کا انعقاد

چترال (چترال ایکسپریس)ینگ پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کور، یونیورسٹی آف چترال نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس چترال کے تعاون سےیونیورسٹی آف چترال کے طلباء کے لیے سی ایس ایس اور پی ایم ایس کی تیاری کے سیشن کا انعقادکیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان تھے۔ لوئر چترال کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  اکرام اللہ خان، اسسٹنٹ کمشنر  عاطف جالب اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر  عدنان حیدر ملوکی نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ اس سیمینار کا مقصد ان طلباء کو رہنمائی فراہم کرنا تھا جو سی ایس ایس اور پی ایم ایس کے امتحانات میں شرکت کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ, ڈپٹی کمشنر محمد علی خان اسٹنٹ کمشنر عدنان حیدر ملوکی اور محمد عاطف جالب نے اپنے اپنے خطاب میں طلباء کو سی۔ایس۔ایس اور پی۔ایم۔ایس امتحانات کی تیاری اور مضامین میں زیادہ نمبرز حاصل کرنے کے بارے میں بتایا۔

سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے افسران نے طلباء کیساتھ اپنے زمانہ طالبعلمی کے مختلف پہلووں کو شیئر کیا اور طلباء کو اپنی پڑھائی پر خصوصی توجہ دینے کی تلقین کی تاکہ طلباء آگے جاکر ملک کا ذمہ دار شہری بن سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ ہمارا مستقبل ہیں آپ ہی نے آگے جاکر ملک و قوم کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے۔

سیشن کی نظامت وائی پی ڈی سی کے صدر جمشید احمد نے کی۔ وائی پی ڈی سی کی نائب صدر مس صباحت رحیم بیگ نے پروگرام کے بارے میں سامعین کے ساتھ اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔