ڈاکٹر ضیاء اللہ خان انتقال کرگئے۔نماز جنازہ جمعرات 11 بجے شاہی مسجد چترال میں ادا کی جائیگی
چترال ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ضیا اللہ خان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈاکٹر ایسوسی ایشن ضلع اپر اور لوہر چترال ڈاکٹر ضیاء اللہ خان حرکت قلب بند ہونے سے اچانک انتقال کر گئے۔ ڈاکٹر ضیاء جو ڈاکٹر خان کے نام سے مشہور تھے انہیں اچانک دل کا دورہ پڑگیا ۔ انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال لائے گیے مگر وہ جانبرد نہ ہوسکے۔
ڈاکٹر ضیاء نیشنل پروگرام براے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر تھے۔ڈاکٹر ضیاء اللہ خان ولد حاجی محمداللہ خان مرحوم سابق چیئر مین کے بڑے بیٹے تھے۔ وہ شفیق اللہ خان، رفیق اللہ خان کے بھائی، بشیر احمد اور ریاض احمد کے چچا زاد بھائی تھے۔ مرحوم نہایت ملنسار طبیعت کے مالک اور ہنس مکھ انسان تھے ان کا نماز جنازہ 25مئی بروز جمعرات 11بجے شاہی مسجد چترال میں ادا کی جائے گی۔
دیگرسوگران میں ۔۔پروفیسر اسرار الدین،حاجی فخر الدین، میجر شمس الدین۔۔ محمد الدین۔۔شہزادہ ضیا الدین،حاجی شاہ عظمت،شہزادہ ریاض الدین،حاجی گل ناصر،نعیم الدین،شہزادہ سیف علی ودیگر شامل ہیں