ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشین لوئر چترال کے نو منتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب کا انعقاد ۔ نئی کابینہ نے حلف لیا ۔
چترال ( چترال ایکسپریس ) ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن لوئر چترال کے منتخب کابینہ نے گذشتہ روز اپنے عہدے کا حلف لیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لوئر چترال تنویر اقبال, ڈپٹی کمشنر محمد علی خان, وکلاء اور دیگر افسران نے
شرکت کی ۔
صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشین لوئر چترال ساجد اللہ نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال تنویر اقبال نے کابینہ سے حلف لیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد علی اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ بھی موجود تھے ۔بعد آزان مہمان خصوصی
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال تنویر اقبال، ڈپٹی کمشنر محمد علی اور ڈی پی او اکرام اللہ نے
نئی منتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ عوام الناس کو انصاف کی فراہمی میں وکلاء برادری کا
بہت اہم کردار ہے ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں