ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ کو لوئر چترال پولیس اور عوام نے نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔

چترال (چترال ایکسپریس)ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ کو لوئر چترال پولیس اور عوام نے نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔لوئر چترال سے ٹرانسفر ہونے والے پولیس آفیسر اکرام اللہ دروش پہنچنے پر دروش کے غیور عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

تجار یونین کے نمائندے, معتبرات علاقہ, پولیس افسران نوجوانوں کی بڑی تعداد نے لوئر چترال سے ٹرانسفر ہونے والے عوام دوست پولیس افیسر اکرام اللہ کو ہار پہنائے۔

معتبرات علاقہ نے کہا کہ ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ ایک محسن اور شفیق انسان ہونے کے ساتھ ایک رحمدل افیسر ہے آپ کی تعیناتی کے دوران ضلع بھر میں کرائم میں خاطر خواہ کمی آئی ہے اور قائدانہ صلاحتیوں اور عوام دوست پالیسیوں کے تحت ہی عوام اور پولیس میں فاصلے کم اور اعتماد کی فضاء قائم ہوئی ہے۔
ڈی۔پی۔او کا ضلع ہذا سے جلد ٹرانسفر ہونے پر ہم انتہائی خفا ہے آپ ایک قابل اور عوام دوست آفیسر تھے۔

اس موقع پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ نے کہا کہ لوئر چترال کے عوام کی طرف سے ہر موڑ پر مجھے بہت اچھا اور مثبت رسپانس ملا ہے ضلع لوئر چترال کے عوام انتہائی مہذب اور قانون کی پاسداری کرنے والے لوگ ہے یہاں کے معتبرات اور اور عوام کے قانون کی پاسداری اور پولیس کے ساتھ تعاون کی مثال کہی اور نہیں ملتی ۔ لوئر چترال کے عوام امن پسند اور محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ لوئر چترال کے عوام نے مجھے جو عزت اور محبت دی ہے وہ میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

دروش کے غیور عوام نےاکرام اللہ کو پھولوں کا ہار پہناکر اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے انہیں چترال سے رخصت کیا۔

بعد ازان چترال لوئر پولیس کے افیسر اور جوانوں نے لواری ٹنل کے مقام پر ڈی پی او سے الوداعی ملاقات کرکے انہیں رخصت کیا۔۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔