
یونیورسٹی آف چترال کی سینڈیکٹ کا ساتواں اجلاس،فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی چوتھی میٹنگ کے منٹس کی منظوری دی گئی
چترال(چترال ایکسپریس )یونیورسٹی آف چترال کی سینڈیکٹ کا ساتواں اجلاسوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کی زیرصدارت گذشتہ روز منعقد ہوا
جس میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی چوتھی میٹنگ کے منٹس کی منظوری دی گئی اور اس کے ساتھ ساتھ سال 2022-23 کی نظر ثانی شدہ بجٹ اور مالی سال 2023-24 کی مجوزہ بجٹ کی منظوری کے لیے یونیورسٹی آف چترال کی سینٹ کو سفارشات ارسال کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ ملازمین کی نظر ثانی شدہ بنیادی پے سکیل، تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ اورکم از کم ماہانہ اجرت پچیس ہزار (25000) کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ ایکس اور ڈبلیو کٹیگری کے جرنلز میں تحقیقی مقالوں کی اشاعت کے چارچز اور ریٹائرڈافراد کو ایڈوائیزر کنسلٹنٹ وغیرہ بھرتی کرنے کیلئے تنخواہوں کا تعین بھی کیا گیا۔
