کسیو کے گاؤں جنگل میں غلام مصطفی کاگھرجل کر مکمل طور پرخاکستر،اعلی حکام سےمالی امداد کی اپیل

چترال ( چترال ایکسپریس) گزشتہ روز کسیو کے گاؤں جنگل میں غلام مصطفی ولد شہزادہ کے گھراچانک آگ بھڑک اٹھنے کی وجہ سے مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا گھر میں موجود تمام اشیائے ضروریات اور نقدی بھی جل گئے۔نقصانات کا تخمینہ 60 لاکھ روپیہ بتایا جارہا ہے۔
رہائشی مکان چار عدد کمروں پر مشتمل تھا متاثرہ خاندان نے بتایا کہ ان کی تمام جمع پونجی اس گھر کی تعمیر میں خرچ ہوئی ہے اور آپ وہ شدید مشکلات سے دو چار ہے اور گھر کی دوبار تعمیر میں ان کو مالی رکاوٹ کاسامنا ہے انہوں نے  نگران وزیراعلی اورڈپٹی کمشنر چترال سےدرخواست کیا ہے کہ گھر کے دوبارہ تعمیر میں ان کے ساتھ امداد کی جائے

زر الذهاب إلى الأعلى