موغ کے قریب اوچھو گول پل کراس کرتےہوئے ٹرک پل سمیت نالے میں گر گئی۔
چترال(چترال ایکسپریس)گرم چشمہ روڈ موغ کے قریب اوچھو گول پل کراس کرتےہوئے پل ٹوٹنے سےٹرک نالے میں گر گئی جس سے ٹرک کو نقصان پہنچا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پل مکمل طورپر ٹھوٹ جانے سے آمدروفت متاثر ہوئی ہے۔امدورفت کے لئے نالے میں سے گزرنا پڑےگا جبکہ نالے کوکراس کرنے کے لئے فور ویل گاڑیوں کے علاوہ چھوٹی موٹر کار گاڑیوں کے لئےفالحال ناممکن ہیں۔ نالےمیں پانی اور بڑے بڑے پتھروں کی وجہ سے چھوٹی گاڑیوں کے لئے کراس کرنا انتہائی مشکل ہوگا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں