عشریت میں ٹرک بے قابو ہو کر کورولا ٹو ڈی کے اوپر الٹ گئی

چترال ( چترال ایکسپریس) عشریت میں گندم سے لدا ٹرک بے قابو ہو کر ساتھ کھڑی کورولا ٹو ڈی کے اوپر الٹ گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی عشریت تھانہ کے ایس ایچ او قربان پناہ نے پولیس نفری اور ریسکیو1122 کے عملے کے ساتھ امداد ی کارروائی کرتے گاڑی میں پھنسےہوئے ڈرائیور سمیت تین افراد کونکالا جو کہ معجزانہ طورپر پر حادثے میں محفوظ رہے۔گاڑی میں خاتون سمیت بچہ بھی موجود تھا۔جنہیں ریسکیو1122 کی ٹیم نے ہسپتال منتقل کر دیا، ریسکیو1122 کی ریکوری ٹیم جائے حادثہ پہنچ کر متاثرہ ٹرک کو بھی ریکور کر لیا، ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ اوور لوڈنگ اور راستے کی خرابی کے باعث پیش آیا.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔