حالیہ طوفانی بارشں کے بعد ڈی سی اور ڈی پی او کا رات گئےمتاثرہ علاقوں کا دورہ
چترال(چترال ایکسپریس)چترال میں پیر کے سہ پہر اور شام کے وقت موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے بعد مکانات میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان اور ڈی پی او صلاح الدین کنڈی نےبارش سے متاثرہ علاقوں کا رات گئے دورہ کیا اورامدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔
ان کے ساتھ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز محمد عاطف جالب ,ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز عدنان حیدر ملوکی ,چترال لویز ,چترال پولیس اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے اہلکار بھی موجودتھے۔انہوں نے ٹھینگشن، خور کشاندہ، مغلان دہ، مستجپندہ اور ملحقہ علاقوں میں متاثرہ
مکانات کا دورہ کیا۔
انہوں نے لوگوں کی خیریت دریافت کی ,امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
انہوں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے پولیس کے جوانوں , ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے اہلکار. ,مقامی افراد اور رسکیو 1122 کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی ۔
ڈپٹی کمشنر ڈی پی او نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ڈپٹی کمشنر نے امدادی ٹیموں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ متاثرہ خاندانوں میں ضروری امدادی اشیاء کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں۔
تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں علاقے میں کام کر رہی ہیں۔ کسی زخمی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ لوگ محفوظ ہیں
اور متاثرہ خاندانوں کو امدادی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔