ڈی سی اپر چترال اور اے اے سی مستوج کے لاسپور کے لئے کوششوں کوعوام لاسپور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وی سی چئیرمینان لاسپور

اپرچترال لاسپور(چترال ایکسپریس ۔۔امیرنیاب سے) چیرمین ویلج کونسلز ہرچین و بروک, سورلاسپور و بالیم, رامان و گشٹ (شیراعظم, محمد وزیر اور پھردل امان) نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ویلی لاسپور کے عوام اورعوامی نمائیندے ضلعی انتظامیہ اپر چترال خصوصاََ ڈپٹی کمشنر اپر چترال  خالد زمان اور اے اے سی مستوج نوید احمدکی طرف سے ہروقت کسی بھی عوامی مسلے کو ترجیحی بنیادوں پر اپنے اِختیار اور محدود ملکی وسائل کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ عوامی نمائیندوں نے جب بھی مذکورہ افیسز میں کسی بھی مسلے کے حوالے سے رابطہ کیا ہیں انکو ہمیشہ مثبت وترجیحی بنیادوں پر پیش رفت دیکھنے کو ملا ہے۔ جوکہ ایک خوش ائیند کام ہے۔ لاسپور کے موجودہ تمام سیاسی نماٸیندے ضلعی انتظامیہ اپرچترال خصوصاََ ڈپٹی کمشنر اپر چترال پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا حالیہ کچھ دنوں سے ویلی لاسپور سے تعلق رکھنے والا ایک شخص شہزادہ ابراہیم جوکہ اسلام اباد میں مقیم ہے، سوشل میڈیا میں ڈپٹی کمشنر اور اے اے سی افس کے خلاف منفی اور نفرت انگیز مہیم جوئی اور پروپیکنڈہ کرنے میں مصروف ہے جسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور نہ مذکورہ شخص کو زمینی حقائق سے شناسائی ہے۔ مذکورہ شخص کا علاقے کے مسائل سے کوئی براہ راست تعلق نہیں رہا ہے اور نہ انکا مقصد عوام کی ترجمانی ہے۔ سوشل میڈیا میں انکے بیانات ایک انفرادی فعل ہے جسکا علاقے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔