گرینڈ عوامی جرگہ دروش کے ممبران کی جانب سے اظہار یکجہتی شہداء ریلی اور جلسے کا انعقاد
چترال (چترال ایکسپریس)گرینڈ عوامی جرگہ دروش کے ممبران کی جانب سے اظہار یکجہتی شہداء کے سلسلے میں ایک ریلی زیر قیادادت ارشاد مکرر دروش گول پل سے شروع ہو کر بمقام چوک نیو بازار دروش پہنچ کر اظہار یکجہتی شہداء جلسہ میں تبدیل ہوا۔ جلسے میں الحاج خورشید علی خان سابقہ ڈسٹرکٹ کونسل چیرمین، .قاری جمال ناصر سینئر نائب امیر جے یوآئی چترال،فاروق علی شاہ جنرل سیکٹری پی ٹی آئی دروش،حاجی گل نواز صدر تجار یونین بازار دروش،قاری نظام الدین صدر علماء وینگ پی پی پی چترال اورملک خوش نواز سابقہ ناظم پھٹونیاندہ دروش وغیرہ
موجود تھے
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شہداء کو خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ شہید کا بہت بڑا درجہ اللہ نے رکھا ہے ہم اگر اس ملک میں اذاد ہے تو ان شہداء کے بدولت ازاد ہیں ہم اپنے پاکستان کے تمام اداروں کی دل سےعزت کرتے ہیں یہ ہیں تو اس ملک میں ہم سکون کی نیند سو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام بیرونی قوتیں اس ملک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں مگر پاک فوج اور انٹیلیجنس ایجینسسز اور تمام سیکورٹی اداروں کی وجہ سے یہ ملک اللہ کی فضل سے بحفاظت ہیں جب بھی کوئی دشمن ملک کی طرف میلی انکھ سے دیکھتا ہے تو ہمارے جوان ہماری حفاظت کیلے اپنی جانوں
کا نزرانہ پیش کر کے شہید ہوتے ہیں.
دوران ریلی اور جلسہ پاک فوج پاک پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسسز زندہ باد کی نعرہ بازی اور شہداء کو سلام پش کی گئی .