چترال میں منشیات کے روک تھام کے لٸے ڈی پی او لوئر اوراپر چترال کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ شیراعظم چیرمین وی سی ہرچین و بروک لاسپور
لاسپور(چترال ایکسپریس ۔۔امیرنیاب)شیراعظم چیرمین ویلج کونسل ہرچین و بروک لاسپورنے اخباری بیان میں کہا ہےکہ دو دن پہلے مجھے پشاور جانے کا اتفاق ہوا واپسی میں عشریت پولیس چیک پوسٹ پر پولیس کی انتہاٸی تفصیلی اور سخت چیکینگ سے مجھے اندازہ ہوا کہ ضلعی پولیس افیسران چترال سے منشیات کے روک تھام کے لٸے انتہاٸی سنجیدہ انداز میں بھرپور محنت کررہے ہیں۔ میں نے اپنی زندگی کے پچپن سالہ دور میں کبھی اس طرح بھرپور انداز میں منشیات کے خلاف مہم نہیں دیکھا تھا۔ اسی طرح اپر چترال کے ضلعی پولیس افیسر بھی اس مہیم میں انتہاٸی بھرپور محنت کررہا ہے۔ ایس ایچ او مستوج سمیت تمام پولیس سٹیشن کے اہلکاروں نے بھی منشیات کے خاتمے کے لٸے کوششیں تیز کی ہوٸی ہیں۔
چترال کو منشیات سے پاک کرکے انے والے نسلوں کے مستقبل روشن دیکھنے والوں کا نام ہمیشہ تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جاٸے گا اور ہم دونوں ضلعی پولیس افیسران کی کوششوں کو سراہتے ہوٸے توقع کرتے ہیں کہ اپنی مہیم کو مزید وسعت دیں گے تاکہ انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں کہ چترال کے نٸی نسل کو منشیات جیسے بری صحبت سے چھٹکارا مل جاٸے گا۔