تھانہ لٹکوہ پولیس کاروائئ منشیات فروش افیون سمیت گرفتار
چترال(چترال ایکسپریس) انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان, ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے خصوصی احکامات اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی کی ہدایت پر لوئر چترال میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ تمیز الدین کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ لٹکوہ ایس آئی امتیاز احمد اور ٹیم نے دوران خانہ تلاشی بدنام زمانہ منشیات فروش ابراہیم خان ولد میر بائض خان سکنہ بیگوشٹ کے قبضے سے 808 گرام افیون برامدکرکےملزم کوگرفتار مزید تفتیش شروع کردی ہے
ڈی۔پی۔او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ منشیات فروش اپنا مکروہ دھندا بند کریں یا ضلع چھوڑ دیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں