چیو پل چترال میں گھوڑے سے گر کرنوجوان دریائے چترال میں لاپتہ ۔ تلاش جاری

چترال (محکم الدین )چیو پل چترال میں نوجوان گھڑ سوار دریائے چترال میں گر کر لاپتہ ہوگیا جمعہ کی سہ پہر۔چترال یونیورسٹی کا سٹو ڈنٹ اویس ایوب ولد شیر اکبر لال گاوں مروئےگھوڑے پرسوار ہو کر چیو پل پر جارہاتھا ۔کہ گھوڑا سامنے آنے والے ٹرک کی وجہ سے بدک کر پھسل گیا ۔ جس پر نوجوان گھڑسوار دو سو فٹ اونچائی سے دریائے چترال کی موجوں میں گر گیا ۔ اور لاپتہ ہوگیا ۔ جائے حادثہ پر لوگوں کا جم غفیر موجود ہے ۔ جبکہ ریسکیو کے غوطہ خور اور مقامی رضا کار اس کی تلاش کر رہے ہیں ۔ تاہم دریائے چترال کے بہاو میں اضافہ کے باعث تلاش میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ گھوڑا سوار نوجوان کو گرانے کے بعد بھاگ گیا تھا ۔ جسے بلچ کے مقام پر پکڑا گیا ۔۔ضلعی انتظامیہ چترال نےنوجوان  کے دریا می گرنے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے 17 جون کے شیڈول پولو میچیز ملتوی  کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔