گھوڑے سےدریائے چترال میں گرنے والے نوجوان کی ڈیڈباڈی جوٹی لشٹ کے مقام سے برآمد

چترال(چترال ایکسپریس ) چترال ٹاؤن چیو پل کے قریب دریائے چترال میں گرنے والے نوجوان کی ڈیڈباڈی کو ریسکیو1122 کی ٹیم نے جوٹی لشٹ کے مقام پر دریائے چترال سے برآمد کر لیا ہے، چترال جوٹی لشٹ میں نوجوان کی ڈیڈباڈی باڈی دکھائی دینے کی اطلاع ریسکیو1122 کو ملنے پر ٹیم نے جوٹی لشٹ پہنچ کر دریائے چترال سے نوجوان کی ڈیڈباڈی کو برآمد  کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کر دیا، نوجوان کا تعلق لوئر چترال مروئے سے ہے جو کہ جمعہ کے روز گھوڑا بے قابو ہونے کی وجہ سے دریا چترال میں گرگیا تھا جس کے لئے ریسکیو1122 کی ٹیمیں دریائے چترال میں مختلف مقدمات پر سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے تھے.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔