کوثر ایڈوکیٹ کی مسلم لیگ ن چترال اور کھوار اہل قلم کی جانب سے انجنئر امیرمقام  کی مہربانیوں پر انکاخصوصی شکریہ

چترال (چترال ایکسپریس){محمد کوثر ایڈوکیٹ صدر مسلم لیگ ن سب ڈویژن چترال و ڈپٹی جنرل سیکٹری مسلم لیگ ن لایرز فورم مالاکنڈ ڈویژن}نے ایک اخباری بیان میں مشیر امیرمقام کے ساتھ ملاقات کا زکرکرتے ہوئے کہاہے کہ کسی بھی قوم اور نسل کی بقا اس قوم کی زبان ثقافت اور تاریخ سےوابستہ ہوتی ہے.میں مسلم لیگ ن اور اپنی اور چترال کی سب سے بڑی ادبی و ثقافتی تنظیم ”کھوار اھل قلم”کی جانب سے ہردلعزیزراہنمام وقایدمسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخواہ و مشیر خاص وزیراعظم میاں شہبازشریف  انجنئر امیر مقام کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ حسب سابق چترال کے عوام کیساتھ اپنی دیرینہ محبت کا اظہار کرتےہویےتاریخ میں پہلی بار ”کھوار زبان و ادب و چترال میں بولی جانے والی تمام زبانوں کو ایک صفحےپہ لانےکےلیے ”کھوار اکیڈمی/کھوار آرٹ کونسل” قائم کرنے کاعندیہ دیا اور شندور فسٹیول کے ایام میں چترال میں موجود کھوار کالاشہ سمیت تمام بولی جانےوالی بولیوں کےلیےایک شاندار کلچرل فیسٹول منانےکا اعلان کیا.
انجنئر صاحب شندور فیسٹول میں وزیراعظم  شہباز شریف کو چترال کا دورہ کرانےکابھی عندیہ دیا اور موقع پہ وزیراعظم کےسیکٹری کےنوٹس میں لایا.
اس کےعلاوہ وادی کےعوام کےساتھ محکمہ لینڈ سٹلمنٹ یعنی بندوبست اراضی کا کیے جانےوالا غیرآئنی اقدام کہ جس کی رو سے چترال کے97% اراضیات کو سرکاری درج کرکےعوام چترال کو بےدخل کیاگیاہےکےایشو کو وزیراعظم پاکستان جناب میاں شہباز شریف و وفاقی وزیر قانوں کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا.
اس کےعلاوہ انجنئرامیرمقام  نے ڈسٹرکٹ بار چترال کے وکلاء کےلیےخصوصی گرانٹ کا بھی اعلان کیا.
انجنئر صاحب چترال سے اپنی دیرینہ محبت اور وابستگی کا ذکر بھی کیا اور ماضی کی طرح آیندہ بھی چترال کے بجلی کےمسایل و پبلک ہیلتھ واپڈا سمیت چترال کےروڈز کمونیکیشن و انفراسٹریکچر کو بہتر بنانے کاعزم کا اظہار کیا.
انہوں نے کہا کہ انجنئر امیر مقام نے قاید مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کےچترال کیساتھ دیرینہ محبت اور ذاتی دلچسپی سے لانچ کیےگیےاربوں روپوں کی پراجیکٹز کا ذکر کیا جو کہ پاکستان کے کسی بھی علاقے کےمقابلے میں کئی گنا ذیادہ کام تھے.
کوثر ایڈوکیٹ نےکہا کہ انجنیر مقام نے حالیہ دور میں چترال کےلیےاپنی مزید کاوشوں کا ذکر کرتےہویے چترال اپر و لویر کے دیگر مسایل پر بھی روشنی ڈالتے ھویے 2016میں علاقہ ارسون کے خطرناک راستےسےھوکےمصیبت زدگان تک پہنچنےکا واقعہ سناکے وفد کو یقین دلایا کہ ان شاءاللہ 2023کے اواخر میں ھونےوالےالیکشن میں کامیابی کےبعد مسلم لیگ ن چترال کے غریب عوام کے دیرینہ مسایل کو ضرور حل کریگی اور انجنیر صاحب خود اپنی نگرانی میں یہ کام کراینگے۔

کوثر ایڈوکیٹ نےمسلم لیگ ن چترال اور کھوار اھل قلم کی جانب سے انجنئر امیرمقام  کی مہربانیوں پر انکاخصوصی شکریہ ادا کیا۔
اس خصوصی ملاقات چترال کےوفد کےطور پہ میں مجھ سمیت ”ک ا ق”حلقہ پشاور کےصدر عطآالرحمن عدیم  و چیرمیں ک ا ق حلقہ پشاور کےبرادرم محب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ وجنرل سیکٹری”ک ا ق’ رفیع رنجور  بھی موجود تھے.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔