انٹر ڈسٹرکٹ چیف منسٹر کپ پولو ٹورنامنٹ کا فائنل چترال سکاوٹس ٹیم نے جیت لیا۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس  ) انٹر ڈسٹرکٹ چیف منسٹر کپ پولو ٹورنامنٹ کافائنل چترال سکاوٹس اے ٹیم نے اپنے مد مقابل چترال اے ٹیم کے خلاف ایک گول کے مقابلےمیں پانچ گول کرکے اپنے نام کر لی ۔ چترال سکاوٹس کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاف سے پہلے اور ہاف کے بعد بھی میچ پر چھایا رہا اور نہایت آسان طریقے سے کامیابی حاصل کی ۔ منگل کے روز پولو فائنل دیکھنے کیلئے چترال پولو گراونڈ کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ۔ اور پولو گراونڈ کے چاروں طرف تل دھرنے کو جگہ نہیں تھی ۔ فائنل میچ دیکھنے کیلئے کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل سمیع زمان ،ڈپٹی کمشنر چترال محمد علی ،ڈی پی او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی سمیت انتظامیہ کے آفیسران سے سٹیج بھرا ہوا تھا ۔ میچ سے پہلے ہی شائقین پولو کو یہ یقین تھا کہ چترال سکاوٹس ٹیم کے مقابلے میں چترال اے ٹیم کمزور ٹیم ثابت ہو گی ۔ اورکامیابی چترال سکاوٹس ٹیم کے حصے میں آئے گی۔ یوں لوگوں کا یہ تجزیہ صحیح ثابت ہوا۔ میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے ۔ اور کلچرل شو منعقد کیا گیا گیا ۔ جس میں کھلاڑی اور سویلین نے بھر پور حصہ لیا ۔ قبل ازین جب پولو کا فائنل میچ شروع ہوا ۔ تو پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔ اورپیراگلائیڈر نے خوب داد وصول کی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔