تجاریونین لورچترال کے وفد کی نو تعینات ڈی۔پی۔آو صلاح الدین کنڈی سے ملاقات۔
چترال (چترال ایکسپریس)تجاریونین لورچترال کے وفد بشیر احمد صدر تجاریونین و دیگر کابینہ کی اراکین نے ڈی۔پی۔آو لویر چترال سے ملاقات کی۔ملاقات میں تاجر برادری اور چترال بازار کے مسائل پر صدر تجاریونین و اراکین کابینہ تفصیلی بحث کی۔جسمیں منشیات کی روک تھام۔امن و امان۔پارکنگ کے مسئلہ۔چوری اور ڈکیتی کی روک تھام۔باہر سی آکر نیا کاروبار کرنے والوں۔باہر سی آکر مساجد اور مدرسوں کے نام پر چندہ مانگنے والوں۔ سی۔سی۔ٹی۔وی اور خاصکر عیدالاضحٰی کے چھٹیوں میں باہرسےانے والےسیاح حضرات کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہوٹل۔ریسٹورنٹ۔اور تندور والوں کو چھٹی نہ کرنے
سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ڈی۔پی۔آو صلاح الدین کنڈی نے کہا کہ کے۔پی پولیس کمیونٹی پولیس بن گیا ہے۔جسمیں ہم سول سوسائٹی اور خاص کر تجاریونین کو ساٹھ لیکر چلتے ہیں۔انہوں نے چترال کے تجاربرادری کے مسائل حل کرکے دوکاندروں کو ایک کاروباری ماحول مہیا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ڈی۔پی۔آو نےچترال کو منشیات سے پاک رکھنے کی عزم کا اظہار کیا اور منشیات کے روک تھام سے متعلق کوئی بھی کمپرومائز نہ کرنےکا وعدہ کیا۔بازار میں چوری ڈکیتی کے روک تھام کیلئے رات کی گشت کیلئے مزید پولیس جوان دینے اور بازار ک بعض جگہوں پر سی۔سی۔ٹی۔وی لگانے کی ھدایت کے۔صدر تجاریونین چترال کے درخواست پر چترال بازار کے تاجروں کو کاروباری ماحول بہتر مہیا کر نے کیلے آئندہ سیاسی جماعتوں کے جلسے جلوسوں کوبازار سے باہر کرانے کی یقینی دہانی کیا۔
عیدالاضحٰی کے چھٹیوں کے دوران باہر سے آنے والے سیاحوں کو سہولت دینے کیلئے ہوٹل۔ریسٹورنٹ۔اور تندور مالکان کو چھٹی نہ کرنے سے متعلق اس۔ڈی۔پی۔آو سجاد حسین کوجلد از جلد ایک میٹنگ بلاکر انکو تاکید کرنے کو کہا۔
ڈپی۔پی۔آو نے بابر سے آنے والے نئے کاروباری لوگوں مختلف مساجد اور مدرسوں کے نام پر چندہ لینے والوں کی کڑی مانیٹرینگ کی ہدایت کی۔
آخر میں ڈی۔پی۔آو صلاح الدین کنڈی چترال بازار میں پارکنگ کے گمبھیر مسئلے کو جامع انداز میں حل کرنے کے سلسلے میں عیدالاضحٰی کے فورا بعد ڈپٹی کمشنر صاحب چترال سے ملکر ٹی۔ایم او چترال کیساتھ ایک میٹنگ رکھنے کی بھی ھدایت دے۔
ملاقات کے بعد سپرٹنڈنٹ آف پولیس انویسٹگش محمد سٹار خان کے سربراہی میں تجاریونین لورچترال کے کابینہ اراکین کو پولیس خدمت مرکز کا دورہ کرایا گیا۔پولیس خدمت سنٹر میں کنٹرول روم سی۔سی۔ٹی وی روم اور دیگر جدید کمپیوٹرائزڈ سروسز سے متعلق بریفنگ دی گئ۔
ملاقات میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انویسٹگش محمد ستار خان اس۔ڈی۔پی۔آو سجاد حسین ڈی۔اس پی ہیڈ کوارٹر احمد عیسی اس۔ائی امان اللہ اور نور صبیح جبکہ تجاریونین کے عبدالرازق۔پناہ خان عزیزاحمد۔ملک اسرار ۔ہاشم خان۔ضیاء الرحمن شامل تھے۔