ایس آرایس پی کے چائلڈ پروٹیکشن پراجیکٹ کے تحت ایون میں کلچر اینڈ سپورٹس ایونٹ کا انعقاد

چترال ( محکم الدین ) سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے چائلڈ پروٹیکشن پراجیکٹ کے تحت کلچر اینڈ سپورٹس ایونٹ کے طور پر ایک ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ایون کے طلباء کے مختلف کلاسز کے مابین سکول گرونڈ ایون میں منعقد ہوا ۔ جس میں سکول کی 9ٹیموں نے حصہ لیا ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جماعت نہم آرٹس گروپ اور سائنس گروپ کے مابین کھیلا گیا ۔ جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سائنس گروپ نے کامیابی حاصل کی اور ٹرافی اپنے نام کر لی ۔ ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیرمین ویلج کونسل ایون ون وجیہ الدین تھے ۔ جبکہ دیگر مہمانوں میں سکول کے اساتذہ مفتی حسام الدین ، استاد سردار داود ،استاد مختار احمد ، کونسلر عبد الصمد ، یوتھ کونسلر صہیب عمراور ایس آر ایس پی کی طرف سے عبادارحمن سو شل آرگنائزر ،اورمحمد آصف ویلج سیکرٹری وی سی ون موجود تھے ۔ سابق چیرمین محکم الدین نے صدر تقریب کے فرائض انجام دی ۔استاد سجاد احمد نے ٹورنامنٹ میں ریفری کی خدمات انجام دیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیرمین ویلج کونسل ایون ون وجیہ الدین نے کہا کہ ایس آر ایس پی نے طلباء کو صحتمند اور ہم نصابی سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کیلئے ٹورنا منٹ کا انعقاد کیا ۔ اس سے بچوں کی کھیلوں میں دلچسپی کو بڑھانے ، صلاحیتوں کو ابھارنے کے ساتھ ساتھ ذہنوں کو صحتمند رکھنے میں مدد ملے گی اور صحتمند ذہن ہی ملکی ترقی میں کردار ادا کر سکتی ہے ۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا ۔ کہ وہ اپنے والدین اور اساتذہ کرام کا احترام کریں ۔ اورکامیابی اچھے اخلاق کے حامل محتنی طلباء ہی کے قدم چومتی ہے ۔ انہوں نے اچھی اور معیاری تعلیم کے حصول پر زور دیا ۔ چیرمین وی سی نے اس بات کو خوش آیند قرار دیا ۔ کہ ایون کے کئی نوجوان سپورٹس میں اپنی اچھی کاردگی کی بدولت مختلف اداروں میں جاب حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ انہوں نےطلباء کیلئے ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر ایس آر ایس پی کا شکریہ ادا کیا ۔ اور اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ایون کے پرنسپل احسان الحق و دیگر اساتذہ کے تعاون کی تعریف کی ۔تقریب سے ایس آر ایس پی کے ایس او عباد الرحمن اور صدر محفل محکم الدین نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب کے اختتام پر ونر ٹیم جماعت نہم سائنس گروپ اور رنر اپ ٹیم آرٹس گروپ میں ٹرافی اور مہمانوں و طلباء میں میڈلز تقیسم کئے گئے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔