ڈی۔پی۔او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی کاانسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

چترال (چترال ایکسپریس)ڈی۔پی۔او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی نےانسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم مشترکہ کاوشوں سے منشیات کی غیر قانونی تجارت روکنے کیلئے اپنی اجتماعی ذمہ داری ادا کریں آج کے دن ہم منشیات کی اسمگلنگ کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔کیونکہ منشیات  سے عوام کی صحت اور بالخصوص نوجوان نسل کو سخت خطرات لاحق ہیں, منشیات کے استعمال اور اسکی ترسیل کے نیٹ ورک کو توڑنے کیلے لوئر چترال پولیس موثر اقدامات کررہی ہے عوام الناس سے تعاون کی اپیل ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔