عوامی تحریک چترال کے رہنماؤں کے ساتھ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ
چترال (چترال ایکسپریس ) گلگت بلتستان کے طرز پر چترال میں بھی سبسڈائزڈ گندم کی فراہمی کے لئے سرگرم عمل عوامی تحریک کے رہنماؤں کے ساتھ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے منگل کے روز ڈی سی لویر چترال کے دفتر میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعےان کی موقف سے آگاہی حاصل کی اور اس سے اتفاق رائے کا اظہار کرتے ہوئے اس مسئلے کو متعلقہ اعلیٰ حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ڈی سی لویر چترال محمد علی خان بھی موجود تھے۔
کانفرنس کے بعد عوامی تحریک کے سربراہ مغفرت شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ چیف سیکرٹری کے ساتھ گندم سبسڈی کے علاؤہ اور بھی وسیع رینج پر مسائل پر تفصیل سے بات ہوئی ہے اور چیف سیکرٹری صاحب بہت جلد اپنی پوری ٹیم کے ساتھ چترال کا بھی دورہ کریں گے۔
انہوں نے ویڈیو کانفرنس کروانے پر ڈی سی لویر چترال کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مولانا جمشید، عبدالولی خان عابد ایڈووکیٹ، صفت زریں، فضل ربی جان، وجیہہ الدین ، بشیر احمد خان، قاری نظام اور دوسرے بھی موجود تھے ۔