سٹی پولیس چترال کی کامیاب کارروائی بھاری مقدار میں دیسی شراب کی اسمگلنگ ناکام بنادی

چترال (چترال ایکسپریس)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان , ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے خصوصی احکامات اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی کے ہدایت پر لوئر چترال میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال سجاد حسین کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال ایس آئی بلبل حسن اور ٹیم نے بہترین حکمت عملی سے شراب کی اسمگلنگ ناکام بناکر ملزم شجاع الملک ولد نوروز خان سکنہ اورغوچ کے قبضے سے بھاری مقدار میں (33 لیٹر) دیسی شراب از قسم ( ٹارہ) برامد کرکے ملزم کوگرفتار کرکے مزید تفتیش جاری کردی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔