ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں جدید سہولیات کی فراہمی کے باجود ٹرانسفارمر نہ ہونے کی وجہ سے مریض سہولیات سے محروم

چترال(چترال ایکسپریس) ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حیدرالملک نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال  کے لئےجدید سہولیات  کی فراہمی کے لیے اپنے ذرائع سے کوششیں شروع کرکے سب سے بڑی سہولت  ایم آر آئی کی سہولت  فر اہم کردی ہے۔۔ڈی ایچ او حیدرالملک نے تمام تعمیراتی کام مکمل کروائے اور ایم آر ائی کی ساری مشینری بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال  پہنچ گئی۔ اور بجلی کے پول بھی ایستادہ کر دیے گئے۔ لیکن ایم آر ائی کی مشین کو چلانے کے لیے الگ سے 300 کلو واٹ کی ٹرانسفارمر کی ضرورت اوراین او سی کی موجودگی کے باوجود بھی ابھی تک ہسپتال کو  ٹرانسفارمر نہ مل سکا۔ ہسپتال زرائع کے مطابق ایم این اے ،سابق  ایم پی ایز اور تمام ارباب اختیارکو ٹرانسفارمر کی فراہمی کے لیے درخواستیں کی گئی لیکن کوئی بھی ٹرانسفارمر فراہم کرنے میں کامیاب نہ۔ہوا ۔ ایم آر ائی کی فراہمی کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال پورے صوبے کا چوتھا ہسپتال ہوگا جہاں پر یہ سہولت میسر ہوگی۔ ایم آر ائی کی تنصیب سے مریضوں کی جدید بنیادوں پر تشخیص ہوسکے گی۔ اور ساتھ ہی ساتھ سی ٹی سکین کی سہولت بھی میسر آسکے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ گردوں کے امراض کے علاج کے جدید ڈائلاسس مشین بھی نصب کیا جا چکا ہے اور اس کے انفراسٹرکچر کی تمام لوازمات پوری ہیں۔ لیکن اس ڈائلاسس مشین کو چلانے کے لیے بھی الگ سے 300 کلو واٹ کا ٹرانسفارمر چاہیے۔ اب دو ٹرانسفارمر کی بہم فراہمی پر دونوں مشینیں کام کرنا شروع کر دیں گیں اور چترالی عوام کو صحت کی بہترین اور جدید ترین سہولیات دستیاب ہونگیں۔ چترالی قوم کی بدقسمتی  اور لیڈرشپ کمزوری کی وجہ سےاتنی جدید مشینری کے باوجود بھی سرکار ٹرانسفارمر دینے کے لیے تیار نہیں۔

چترال کے عوامی حلقوں نےاس ضمن میں  ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی، ڈپٹی کمشنر چترال، ایکس ای این واپڈا اور تمام این جی اوز کے سربراہان سے گذارش کی ہے کہ وہ اپنے ذرائع سے چترال ہسپتال کے لیے دو ٹرانسفارمر کا بندوبست کرکے مریضوں  پر احسان کریں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔