سٹی چترال پولیس کی طرف سےسرقہ شدہ گاڑی اور موٹر سائکلیں برامد
چترال (چترال ایکسپریس)سٹی پولیس اسٹیشن چترال میں ایک گاڑی اور دو موٹر سائکلیں چوری ہونے کی رپورٹ درج ہوئی تھی جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال ایس بلبل حسن نے پی اے ایس آئی نصاب علی اور پی اے ایس آئی اضفر عالم پر مشتمل الگ الگ تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی تھی۔
تفتیشی ٹیموں نے تفتیش کے عمل میں جدید سائنسی طریقہ کار کو بروکار لاتے ہوئے سی۔سی۔ٹی۔وی کیمروں کی مدد سے وردات میں ملوث ملزمان محمد یوسف ولد شیر بہادر کے قبضے سے سرقہ شدہ موٹر سائیکلیں جبکہ نذیر ولد قدیر سکنہ چتر بروز کے قبضے سے سرقہ شدہ 2ڈی گاڑی برامد کرکے ملزمان کو کرلیا گیا اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں