پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت صوبہ خیبر پختونخوا کی مختلف یونیورسٹیوں کے ہونہار طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت صوبہ خیبر پختونخوا کی مختلف یونیورسٹیوں کے ہونہار طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں یونیورسٹی آف چترال کے طلباء بھی شامل تھے۔ یونیورسٹی کے پرووسٹ، پروفیسر ڈاکٹر تاج الدین، اور کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرار ملک رومان نے تقریب میں شرکت کی۔

تقریب تقسیم انعامات میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور نگراں وزیراعلیٰ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

مزید برآں یہ اعلان کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی آف چترال میں دیگر مستحق طلباء کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔