دروش گرومیل میں جیپ کھائی میں گرنے سے ایک شخص جان بحق سات زخمی
چتر( چترال ایکسپریس ) لوئر چترال دروش گوس سے شہر آنے والی ٹیوٹا جیب گرومیل کے مقام پر کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے ایک شخص جان بحق اور سات افراد زخمی ہوئے، جان بحق ہونے والا چترال کے معروف پولو پلئیر ریٹائرڈ صوبیدار میجر مقبول علی خان کے بڑے بھائی ریٹائرڈ صوبیدار منصور علی خان ہیں ۔ جو گوس دروش میں اپنے رشتے داروں سے مل کر واپس اپنے گھر چترال آرہے تھے ۔ کہ دروش بازار کے قریبی گاوں گرومیل میں جیپ بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری ۔ جس کے نتیجے ان کی موت واقع ہوئی ۔ ابتدائی طور پر وہ زخمی تھے ۔ جو بعد آزان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جل بسے۔ زخمیوں میں دیگر سات افراد بھی شامل ہیں ۔ جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش میں داخل کر دیا گیاہے ۔ جن میں سے دو زخمیوں کو چترال ریفر کر دیا گیا ہے
،ریسکیو1122 کی ٹیمیوں نےدو زخمیوں کو ڈی ایچ کیو لوئر چترال منتقل کیا ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی بے قابو ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوئی